تھرپارکر: ننگرپارکر کے قریب 2 کمسن بچیوں کی لاشیں برآمد، 19 ملزمان پر مقدمہ درج

تھرپارکر: ننگرپارکر کے قریب 2 کمسن بچیوں کی لاشیں برآمد، 19 ملزمان پر مقدمہ درج
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تھرپارکر کے علاقے ننگر پارکر کے قریب سے 2 کمسن بچیوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ایک روز قبل گاؤں سوتلائی میں پیش آیا تھا، مقدمہ 19 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ 10 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر تقریباً 20 مسلح افراد موجود تھے۔

پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق والدین کم عمری میں بچیوں کی زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے، دونوں بچیاں آپس میں کزن تھیں جن میں سے ایک کی عمر 12 سال جبکہ دوسری کی عمر 13 سال تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے لے جانے کے دوران پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، پولیس کے مؤقف کے مطابق پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دیا گیا اور شواہد مٹانے کی بھی کوشش کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں