11 روز میں 2 لاکھ سے زائد عازمین کی آن لائن حج رجسٹریشن مکمل

آن لائن حج رجسٹریشن نظام کے تحت پہلے 11 روز میں 2 لاکھ 3 ہزار 722 عازمین نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کر لی۔
اعلامیے کے مطابق 1 لاکھ 80 ہزار عازمین نے ویب پورٹل جبکہ 24 ہزار نے موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد عازمین نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 49 ہزار نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا۔
صوبہ وار اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے 95 ہزار، سندھ سے 63 ہزار، خیبر پختون خوا سے 28 ہزار، اسلام آباد سے 9 ہزار، بلوچستان سے 5 ہزار 500، آزاد کشمیر سے 1 ہزار 200 اور گلگت بلتستان سے 600 عازمین نے رجسٹریشن کرائی۔
اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن کرانے والے عازمین میں 1 لاکھ 19 ہزار مرد جبکہ 84 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔
Load/Hide Comments




