فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران پہنچنے پر سینئر ایرانی حکام نے استقبال کیا۔

اس کے علاوہ وزیرِاعظم شہباز شریف بھی شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وزیرِ اعظم برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کریں گے۔

شہید رہبرِ انقلاب کے جنازے سے متعلق قومی کمیٹی کے سیکریٹری علی اکبر پور جمشیدیان نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کل 4 جولائی سے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے سے متعلق عوامی رسومات کا آغاز ہو گا، عیدگاہ امام خمینی کے دروازے عوام کے لیے کل صبح 6 بجے کھول دیے جائیں گے، جس کے بعد عوام شہید رہبر انقلاب کے جسد پاک کا آخری دیدار کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں