اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روک دیا۔
عدالت نے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم امتناع جاری کیا۔
عدالت نے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور حکم دیا کہ اضافی ٹول ٹیکس سے متعلق نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل رہے گا۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد جلال حیدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کی۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments




