یوریا درآمد تنازع کا اختتام، سپریم کورٹ نے ٹریڈنگ کارپوریشن کے حق میں فیصلہ دے دیا

یوریا درآمد تنازع کا اختتام، سپریم کورٹ نے ٹریڈنگ کارپوریشن کے حق میں فیصلہ دے دیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

یوریا درآمد تنازع کا اختتام ہوگیا ہے، سپریم کورٹ نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی اپیل منظور کرتے ہوئے اس کے حق میں فیصلہ دے دیا جبکہ کمپنی کی اپیل مسترد کردی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، 21 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا۔

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا پرفارمنس گارنٹی واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا جبکہ ٹی سی پی کی جانب سے پرفارمنس گارنٹی ضبط کرنا مکمل طور پر قانونی قرار دے دیا۔

فیصلے میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتیں تجارتی معاہدوں میں دی گئی شرائط کا احترام کریں، تجارتی لین دین میں پرفارمنس گارنٹی سزا نہیں بلکہ معاہدے کی تکمیل کی ضمانت ہوتی ہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر پرفارمنس گارنٹی ضبط کی جا سکتی ہے، وقت کی پابندی معاہدے کا بنیادی جزو ہوتی ہے۔ بار بار مہلت ملنے کے باوجود کمپنی یوریا سپلائی نہ کرسکی۔

عدالت نے کمپنی کا 34 لاکھ 65 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ بھی مسترد کر دیا، عدالت نے قرار دیا کہ کاروباری خطرات کا بوجھ دوسرے فریق پر منتقل نہیں کیا جاسکتا۔ کمپنی کی اپنی تجارتی حکمت عملی نقصان کی وجہ بنی۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پرفارمنس گارنٹی سزا نہیں بلکہ معاہدے کی تکمیل کی ضمانت ہوتی ہے۔ ٹی سی پی نے معاہدے کے مطابق تمام ذمہ داریاں پوری کیں۔

سپریم کورٹ نے ثالثی ایوارڈ میں قانونی غلطیوں کی نشاندہی کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتیں تجارتی معاہدوں میں طے شدہ شرائط کا احترام کریں گی۔ پرفارمنس گارنٹی کی ضبطی غیرمنصفانہ یا غیرمتناسب نہیں تھی۔

عدالت عظمیٰ نے کمپنی کی اپیل خارج کردی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں