پیرس میں برہان مظفر وانی شہید کی دسویں برسی کی تقریب
پیرس (رضا چوہدری، نمائندہ جنگ) پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر زاہد ہاشمی نے کی، جبکہ فرانس میں پاکستانی کمیونٹی سے پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے مئیر عمر یعقوب مہمانِ خصوصی تھے۔ زاہد ہاشمی نے کہا کہ شہید برہان مظفر وانی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے تحریکِ کشمیر کو نئی روح بخشی، اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Load/Hide Comments




