بلوچستان میں جو ہوا افسوس ناک ہے، طاہر اشرفی

بلوچستان میں جو ہوا افسوس ناک ہے، طاہر اشرفی
چیئرمین علما کونسل حافظ طاہراشرفی—فائل فوٹو
چیئرمین علما کونسل حافظ طاہراشرفی—فائل فوٹو

چیئرمین علما کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ قوم کا اتحاد ہی بے امنی سے نکلنے کا راستہ ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو رکوایا ہے، یہ اسرائیل کی چال تھی کہ مسلمانوں میں اختلاف پیدا کرے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عرب دنیا اور عالم اسلام سے اپیل ہے کہ آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کریں۔

چیئرمین علما کونسل کا کہنا تھا کہ محرم میں پیغام پاکستان ضابطۂ اخلاق پر عمل درآمد ہوا، ضابطۂ اخلاق پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تمام مکاتبِ فکر کے علماء اور مشائخ نے اسلام کے نام پر بے گناہ لوگوں کے قتل کو خلافِ شریعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام کسی بھی بے گناہ کے قتل کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں