کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 1 ڈاکو ہلاک، 6 گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ 6 کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لیاقت آباد چونا ڈپو کے قریب مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ان کے ساتھ موجود 1 ملزم فرار ہو گیا۔
ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل پولیس نے برآمد کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نیپا پل کےقریب مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈاکوؤں سے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
Load/Hide Comments




