ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں: احسن اقبال

ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال---فائل فوٹو
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہائبرڈ نظام موجود نہیں، تمام ریاستی ادارے قومی مفاد میں ایک سمت میں کام کر رہے ہیں۔

ہیوسٹن میں اوورسیز پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اداروں اور سیاسی قیادت کے درمیان ہم آہنگی پاکستان کی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ کیے گئے تو مستقبل میں نئے صوبوں کے مطالبات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں، وزیرِ اعظم اتحادی جماعتوں کے تحفظات فوری دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو صرف جیو پولیٹکس تک محدود رکھنے کے بجائے جیو اکنامکس کی بنیاد پر آگے بڑھانا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ سلیکون ویلی کی ایک معروف کمپنی پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے پر آمادہ ہے، جبکہ امریکی جامعات کے ساتھ روبوٹک سرجری، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر پیش رفت ہوئی ہے۔

ان کے مطابق ناسا اور دیگر امریکی اداروں کے ساتھ اسپیس ایجوکیشن اور خلائی تحقیق میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے، سپارکو کو 2035ء تک پاکستان کا لونر مشن مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے میں اسپیس ٹیکنالوجی کلیدی کردار ادا کرے گی، اس لیے نئی نسل کو سائنس، خلائی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا قومی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور معاشی کامیابیوں کے باعث عالمی سطح پر ملک پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح برآمدات میں اضافہ اور معاشی خود کفالت حاصل کرنا ہے، کیونکہ برآمدات بڑھائے بغیر آئی ایم ایف پر انحصار ختم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کے معاشی سفیر بنیں اور نئی عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں