بہاولپور: شیر باغ میں نایاب نسل کی سفید شیرنی ہلاک ہوگئی

بہاولپور کے شیر باغ میں نایاب نسل کی سفید شیرنی ہلاک ہوگئی۔
شیر باغ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کی سفید شیرنی پنجرے میں آج مردہ پائی گئی، شیرنی کا پوسٹ مارٹم کروا لیا، رپورٹ سے موت کی وجوہات کا علم ہو سکے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیرنی صحت مند تھی، موت سے متعلق انکوائری کی جا رہی ہے، اس کی عمر 7 سال تھی، تین سال قبل لاہور سے شیر باغ لایا گیا تھا۔
Load/Hide Comments




