چکوال کے ڈیم میں سیکڑوں مچھلیاں ہلاک، تعفن پھیلنے سے سیاح مایوس

چکوال کے ڈیم میں سیکڑوں مچھلیاں ہلاک، تعفن پھیلنے سے سیاح مایوس
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

چکوال میں واقع ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں سیکڑوں مچھلیاں مر کر پانی کی سطح پر آ گئیں۔

ڈیم میں مردہ مچھلیوں کی موجودگی کے باعث علاقے میں شدید تعفن پھیل گیا ہے۔

سیر کے لیے ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم آنے والے لوگوں میں مایوسی پائی جا رہی اور وہ سیر کیے بغیر واپس جا رہے ہیں۔ 

ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم کی انتظامیہ کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے مچھلیاں مر گئی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کو بچانے کے لیے دوا ڈالی جا رہی ہے جبکہ مردہ مچھلیوں کو بھی نکالا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں