بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک نے کریم خان کو برطرف کر دیا
کراچی(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک نے کریم خان کو برطرف کر دیا، وہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے وکیل اور آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر تھے، عدالت کے رکن ممالک نے ووٹنگ کے ذریعے یہ فیصلہ کیا، جس میں اکثریت نے ان کی برطرفی کی حمایت کی۔ ان پر جنسی بدسلوکی کے سنگین الزامات عائد تھے، تاہم انہوں نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔125 رکن ممالک میں سے 82 نے برطرفی کے حق میں ووٹ دیا۔یہ ووٹنگ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں عدالت کے 125 رکن ممالک کے نمائندوں کے اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں کریم خان کے عہدے پر برقرار رہنے یا برطرفی پر غور کیا گیا۔
Load/Hide Comments




