متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں قابلِ سماعت قرار

متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں قابلِ سماعت قرار
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ٹرائل کورٹ سے سزا یافتہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کو قابلِ سماعت قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق پراسیکیوشن کی متفرق درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل سننے کے بعد پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

دونوں ملزمان نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں