کراچی: کل رات کہاں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار جاری

کراچی: کل رات کہاں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار جاری
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 7 میں سب سے زیادہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سرجانی ٹاؤن میں 5.5 اور گلشنِ حدید میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیماڑی میں 4 ملی میٹر، ناظم آباد میں 3.2 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس پر 3 ملی میٹر، گلشنِ معمار میں 2.6 ملی میٹر، صدر میں 2 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایم نائن موٹر وے پر 0.5 ملی میٹر اور پی اے ایف فیصل بیس پر 0.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں