آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ ن کرسکتی ہے، مریم اورنگزیب

آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ ن کرسکتی ہے، مریم اورنگزیب
آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ ن کرسکتی ہے، مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ ن کرسکتی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکن پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

راولپنڈی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز سے پوچھتے ہیں کہ صرف لاہور میں سڑکیں بنائیں، پنجاب آکر دیکھو ہر شہر میں سڑکیں بنی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رو پیٹو نہیں نوازشریف جیسی موٹروے بناکر دکھاؤ، رو پیٹو نہیں شہباز شریف جیسی میٹرو سروس بنا کر دکھاؤ۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ آج مظفرآباد کی سڑکوں پر گرین بسیں چل رہی ہیں، 18 ماہ میں مریم نواز نے دو لاکھ لوگوں کو اپنا گھر اپنی چھت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے ایک لاکھ بچوں کو لیپ ٹاپ، 50 ہزار بچوں کو ہونہار اسکالر شپس دیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں