آبنائے ہرمز کا متبادل، کویت کا 16 ارب ڈالر پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ
کویت سٹی(اے ایف پی)کویت بلیک اسٹون، بروک فیلڈ اور کے کے آر کے کنسورشیم کیساتھ 16ارب ڈالر کے تاریخی پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ کیا ہے ، معاہدےسے کویتی آئل کمپنی کو 7.85 ارب ڈالر کی فوری آمدنی متوقع ہے،یہ پائپ لائن منصوبہ تیل و گیس کی ترسیل کیلئے آبنائے ہرمز کے متبادل راستہ فراہم کرے گا۔اسے کویت کی تاریخ کی سب سے بڑی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاہدے کو عالمی سرمایہ کاروں کا کویتی معیشت اور توانائی کے شعبے پر اعتمادکا مظہر قراردیا جارہا ہے جبکہ کویتی حکومت نے اس منصوبے میں قومی ملکیت اور آپریشنل کنٹرول برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
Load/Hide Comments




