لاہور: شہری سے رشوت لیتے ہوئے حاضر سروس اور ایک سابق پولیس اہلکار گرفتار

لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں شہری سے رشوت لیتے ہوئے ایک حاضر سروس اور ایک سابق پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے پولیس یونیفارم میں شہری سے رشوت لی، ایک پولیس اہلکار سیکیورٹی برانچ میں تعینات ہے جبکہ دوسرے ملزم کو پولیس کی ملازمت سے نکالا جاچکا ہے۔
دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ لٹن روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




