کویت اور عراق کے درمیان زمینی سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھول دی گئی

کویت اور عراق کے درمیان زمینی سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھول دی گئی
کویت اور عراق کے درمیان زمینی سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھول دی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کویت اور عراق کے درمیان واقع مرکزی زمینی سرحدی گزرگاہ کو اتوار کے روز دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔کویتی فوج کے مطابق، جمعرات کو ڈرون حملے کے بعد اس سرحدی گزرگاہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ حملے میں مالی نقصان ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کویت کے شمالی صوبے الجہرا میں واقع عبدلی سرحدی گزرگاہ دونوں ممالک کے درمیان مسافروں اور تجارتی سامان کی آمدورفت کیلئے ایک اہم راستہ ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون حملہ کس نے کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں