خطرناک وبا امریکا کی 9 ریاستوں تک پھیل گئی، افراد مبتلا

خطرناک وبا امریکا کی 9 ریاستوں تک پھیل گئی، افراد مبتلا
خطرناک وبا امریکا کی 9 ریاستوں تک پھیل گئی، افراد مبتلا

کراچی(نیوزڈیسک)مریکا میں آنتوں کے خطرناک انفیکشن کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جہاں سائیکلوسپوریاسس کے ہزاروں کیسز مختلف ریاستوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں آنتوں کے انفیکشن کا باعث بننے والے سائیکلو سپوریاسس نامی جرثومے کے پھیلاؤ کے سبب اب تک 8ہزار 1سو سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی فنڈنگ میں کمی اور صحت کے شعبے میں عملے کی قلت کے باعث وبا پر قابو پانے کی کوششیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے 14 جولائی کو اس بیماری سے متعلق ہیلتھ وارننگ جاری کی تھی، تاہم مشی گن حکام نے اس سے دو ہفتے قبل ہی غیر معمولی وبا سے خبردار کر دیا تھا۔یہ بیماری مبتلا مریض کو شدید اسہال، پیٹ کے درد میں مبتلا کرکے معدے کی دیگر پیچیدگیوں کا باعث بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ وبا اب تک امریکا کی 9ریاستوں تک پھیل چکی ہے، تاہم سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مشی گن ہے، جہاں مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، وفاقی گرانٹس اور طبی عملے کی کمی کے باعث وبا سے نمٹنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ریاست مشی گن کی چیف میڈیکل ایگزیکٹو ڈاکٹر نتاشا باگداساریان کے مطابق مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہیپاٹائٹس سی، ایچ آئی وی اور دیگر شعبوں کے عملے کو بھی وبا پر قابو پانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں