سیلابی ریلے سے ریلوے پل ٹوٹ گیا، لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

سیلابی ریلے سے ریلوے پل ٹوٹ گیا، لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

 شیخوپورہ لاہور سیکشن پر مشن کالر کے قریب ریلوے ٹریک کا پل سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹ گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق لاہور سے شیخوپورہ اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ کے طور پر ساہیوال کے راستے روانہ کیا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے، شالیمار ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کو براستہ رائیونڈ ساہیوال سے چلایا جائے گا، جبکہ لاہور اور میانوالی کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس کو براستہ لالہ موسیٰ چلایا جائے گا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ اس روٹ پر چلنے والی متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کچھ کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے، گزشتہ رات کے ریلے سے ریلوے ٹریک پل کے 110 میں سے 30 ستون گر گئے، متاثرہ پل کی مرمت کا کام جاری ہے تاکہ ٹرینوں کی آمد و رفت جلد بحال کی جا سکے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات آنے والے ریلے سے گاؤں ہڈیالہ ورکاں سمیت کئی بستیاں زیرِ آب آ گئیں اور تیار فصلیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں