کراچی: سرجانی میں جلی ہوئی لاش کا معمہ حل، اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والا تاجر گرفتار

کراچی: سرجانی میں جلی ہوئی لاش کا معمہ حل، اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والا تاجر گرفتار
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گاڑی سے جلی ہوئی لاش ملنے کے واقعے میں پولیس نے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والے تاجر ذیشان ناز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تاجر ذیشان ناز نے قرض داروں سے بچنے کے لیے اپنی موت کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کے لیے ایک بے گناہ مزدور کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نے اپنے ملازم ضیغم عباس کے ساتھ مل کر مقتول مزدور قربان حسین کو کھانے اور پیسوں کا لالچ دے کر گاڑی میں بٹھایا۔

ملزمان نے چاول میں کیڑے مارنے والی دوا کھلا کر قربان حسین کو نیم بے ہوش کیا، جس کے بعد اسے ذیشان ناز کے کپڑے پہنا کر اس کی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت مقتول پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور واقعے کو حادثے یا خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

آگ لگانے کے دوران مرکزی ملزم ذیشان ناز خود بھی جھلس گیا، تاہم گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے اپنا حلیہ تبدیل کیا اور داڑھی بھی منڈوا لی۔

گرفتار ملزم ذیشان ناز نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ ایک ماہ پہلے بھی سمندر میں ڈوب کر خود کشی کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ڈر کے باعث اس پر عملدرآمد نہیں کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں