محسن نقوی نے جو بیان دیا وہ انکی ذاتی رائے ہے، اس پر بات نہیں کروں گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

محسن نقوی نے جو بیان دیا وہ انکی ذاتی رائے ہے، اس پر بات نہیں کروں گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے جو بیان دیا وہ اُن کی ذاتی رائے ہے، اس پر بات نہیں کروں گا۔

راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے گڈ گورننس بہت ضروری ہے، گڈ گورننس کے بغیر معاملات حل نہیں ہوسکتے، گڈ گورننس کیلئے کچھ کرنا پڑے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتیں متفق ہیں، ہم محافظ حرمین شریفین ہیں، سیکیورٹی اور سیفٹی کا دار و مدار گڈ گورننس پر ہے، آبادی بڑھ گئی ہے، عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے، اچھی حکمرانی پاکستان کے عوام کا حق ہے، انہیں اس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے رواں سال اب تک دہشت گردی کے خلاف 40,348 آپریشن کیے جن میں 2,084 مصدقہ دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کو سمجھ آگیا ہے کہ ان سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا ہم انہیں ختم کردیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں