ایڈمرل نوید اشرف سے بیلاروس کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

ایڈمرل نوید اشرف سے بیلاروس کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے جمعہ کو بیلاروس کے چیف آف جنرل اسٹاف اور اول نائب وزیر دفاع میجر جنرل پاویل موراویکو کی زیر قیادت ایک وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور بالخصوص دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس وفد کے سربراہ نے علاقائی سمندری سلامتی کے فروغ کیلیے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ 

ملاقات میں دونوں جانب سے موجودہ دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے پر اتفاق کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں