لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختون خوا میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختون خوا میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں متعدد خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرأت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر سپوتوں نے متعدد خوارجیوں کو انجام تک پہنچایا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ قوم قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔




