بلاول بھٹو دل بڑا کریں، لیڈر شکست پر روتے اچھے نہیں لگتے: طلال چوہدری

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو دل بڑا کریں، لیڈر شکست پر روتے اچھے نہیں لگتے۔
پونچھ ڈویژن کے انتخابی جائزہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے پہلے 2 مراحل میں مسلم لیگ ن کی کامیابی وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کشمیری عوام کے بھرپور اعتماد کی مہر ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے کام اور کارکردگی کو ووٹ دیا، پاکستان کا ہر علاقہ پنجاب جیسا بننا چاہتا ہے۔
اجلاس میں ضلعی کوآرڈینیٹرز، حلقہ کوآرڈینیٹرز اور پونچھ ڈویژن سے ن لیگ کے امیدوار شریک ہوئے۔
تیسرے مرحلے کے لیے ن لیگ کی انتخابی مہم اور پولنگ ڈے حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔
Load/Hide Comments




