ایران جنگ میں امریکا کے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل تقریباً ختم
کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ میں امریکا کے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل تقریباً ختم ہوگئے۔ مستقبل کی جنگی تیاری پر تشویش، اے ٹی اے سی ایم ایس اور پی آر ایس ایم ذخائر خاتمے کے قریب پہنچ گئے۔ آدھے ٹوماہاک بھی استعمال، پینٹاگون کی تیاریوں پر سوالات،چین اور روس سے ممکنہ محاذ آرائی پر کیا ہوگا؟ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے ساتھ پانچ ماہ سے جاری جنگ کے دوران امریکا نے اپنے انتہائی درست نشانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمینی میزائلوں، اے ٹی اے سی ایم ایس اور پریسیژن اسٹرائیک میزائل ، کا سارا ذخیرہ استعمال کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments




