سندھ حکومت کی وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے کے فیصلے کی مخالفت

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک سندھ مخدوم محبوب الزمان نے کہا ہے کہ درآمدی گندم سے مقامی کاشتکاروں کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بین الصوبائی گندم کی نقل و حرکت محدود کر رہی ہے، پنجاب میں 7 ملین میٹرک ٹن گندم سرپلس جبکہ سندھ میں تقریباً 1 ملین میٹرک ٹن کی کمی ہے۔
وزیرِ خوراک سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پاسکو سے گندم خرید کر سندھ کا ٹارگیٹ پورا کرنے جا رہی ہے۔
مخدوم محبوب الزمان نے کہا ہے کہ کراچی میں آٹے کا ریٹ 130 اور 140 روپے ہے۔
Load/Hide Comments




