ٹرمپ انتظامیہ کا اہم معدنیات اور بیٹری منصوبوں میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

ٹرمپ انتظامیہ کا اہم معدنیات اور بیٹری منصوبوں میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
ٹرمپ انتظامیہ کا اہم معدنیات اور بیٹری منصوبوں میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

  واشنگٹن( جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی ضروریات اور صنعتی خود مختاری کے لیے اہم معدنیات کی ملکی پیداوار بڑھانے کی غرض سے معدنیات اور بیٹری منصوبوں میں 3 ارب ڈالر کی حکومتی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ٹرمپ نے واشنگٹن میں 200 سے زائد کان کنی کے شعبے سے وابستہ سربراہان، ماہرین تعلیم، سرمایہ کاروں اور سیاسی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا کی ’’معدنیاتی سپر پاور‘‘ کی حیثیت دوبارہ حاصل کر رہا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے لیتھیم آئن بیٹری کے پرزے بنانے والی کمپنی کے لیے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے مشروط قرضے کا اعلان کیا، جبکہ اسکینڈیم کی کان کنی کرنے والی کیلئے 40 کروڑ ڈالر اور مقناطیس بنانے والی کے لیے 15 کروڑ ڈالر کے مشروط قرضے منظور کیے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں