آزاد کشمیر انتخابات: تیسرے مرحلے کی پولنگ آج ہوگی

آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ آج ہوگی، ضلع باغ اور حویلی میں انتخابی سامان پہنچا دیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پونچھ کے پانچ اور سدھنوتی کے دو حلقوں میں انتخابات مؤخر کردیے گئے ہیں۔
باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں تقریباً 4 لاکھ 60 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
دوسری جانب گزشتہ روز پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری یاسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن نے اپنی مرضی سے انتخابات کروائے، موجودہ الیکشن کمشنر کے مخصوص مقاصد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جان بوجھ کر مخصوص مقاصد کے لیے بلایا گیا، انتخابات میں ن لیگ کو زبردستی جتوایا جارہا ہے۔
چوہدری یاسین نے مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں 2016 کے انتخابات کی یاد تازہ کروائی گئی، ن لیگ نے 80 فیصد حلقوں پر تحقیقات پر آمادگی کی پھر مکر گئے۔




