اسلام آباد: ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نجکاری کمیشن اور کے پی ایم جی کی قیادت میں کنسورشیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مالیاتی مشیر کمپنی کی جانچ پڑتال اور ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی تیاری کی ذمہ داری سنبھالے گا، مالیاتی مشیر مارکیٹنگ اور نجکاری کے مختلف مراحل میں بھی نجکاری کمیشن کی معاونت کرے گا۔
ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کی یہ دوسری کوشش ہے، اس سے قبل پہلے بولی دہندہ کی پیشکش ریفرنس پرائس سے کم ہونے کے باعث نجکاری کا عمل منسوخ کردیا گیا تھا۔
نجکاری کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کا مقصد ہاؤسنگ فنانس کے شعبے کو مزید فعال اور متحرک بنانا ہے۔
Load/Hide Comments




