روسی نژاد اسرائیلی محقق اسرائیل پہنچ کر لاپتا
دبئی (سبط عارف)روسی نژاد اسرائیلی محقق اور میڈیا شخصیت آرٹیم کِرپیچنوک گزشتہ منگل کو ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے اسرائیل پہنچے تاہم فلائٹس سے اترنے کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اہلخانہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل پہنچنے کے بعد سے کِرپیچنوک سے مکمل رابطہ منقطع ہے۔وہ اسرائیلی میڈیا پر اکثر بطور تجزیہ کار گفتگو کرتے تھے اور روسی نژاد اسرائیلی محقق اور مصنف آرٹیم کِرپیچنوک اسرائیلی سیاست، خصوصاً بنیامین نیتن یاہو کی حکومت اور غزہ جنگ سے متعلق پالیسیوں کے ناقد رہے ہیں۔
Load/Hide Comments




