27 ستمبر لانگ مارچ کال پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

27 ستمبر لانگ مارچ کال پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
27 ستمبر لانگ مارچ کال پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں 27 ستمبر کی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وسط اگست کے بجائے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی کال کسی خفیہ ڈیل کے نتیجے میں دی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سہیل آفریدی نے پارٹی رہنماؤں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے الزام لگانے والےپی ٹی آئی دور کے سابق معاون خصوصی شہباز گل کے بارے میں کہا کہ وہ بہت جلد مجھ سے معافی مانگیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ وہ لانگ مارچ کے معاملے پر بانی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کو راضی کرلیں گے۔

اس سے قبل سہیل آفریدی نے سلمان اکرم راجا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ حکومت کے خلاف مزاحمت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی سے ملاقات کے لیے کہیں شنوائی نہیں ہورہی ہے، بانی کی فیملی اور وکلاء گارنٹی دیتے ہیں کہ ملاقات پر پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی کی صحت سے زیادہ اس وقت کوئی بات اہم نہیں، جو سلسلہ ہم شروع کرنے جا رہے ہیں وہ رکے گا نہیں۔

سلمان اکرم راجا اسلام آباد ہائی کورٹ نہ پہنچنے پر پارٹی ارکین پر بھی برہم ہوئےاور کہا کہ جو لوگ نہیں آئے ان کے نام سامنے لائیں گے، 5 اگست کو بھی جو لوگ سامنے نہیں آئے ان کا پتا ہے۔

پی ٹی آئی کے اس موقع پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر قیدی وینز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پہنچی جبکہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی نفری بھی تعینات رہی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں