منگلا جھیل سے برآمد لاش کی شناخت کرلی گئی، مقتول کو نانا اور ماموں نے قتل کیا: ایس ایس پی

منگلا جھیل سے برآمد لاش کی شناخت کرلی گئی، مقتول کو نانا اور ماموں نے قتل کیا: ایس ایس پی
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے کہا ہے کہ منگلا جھیل سے برآمد لاش کی شناخت کرلی گئی، مقتول کو نانا اور ماموں نے قتل کیا۔

میرپور آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی خرم اقبال کا کہنا تھا کہ منگلا جھیل سے برآمد لاش کی شناخت کرلی گئی۔ جاں بحق شہزاد ایوب کا تعلق سوات سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

ایس ایس پی خرم اقبال کا کہنا ہے کہ مقتول کو اس کے حقیقی نانا اور تین ماموں نے مل کر قتل کیا۔  ملزمان نے قتل کی جو وجہ بتائی ہے اب تک اس کے شواہد نہیں ملے۔ 

انہوں نے بتایا کہ مقتول اور ملزمان 15 سال سے کرائے کے مکان میں رہائش پزیر تھے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں