وزیراعظم کا پہلی یوتھ ایمپلائنٹ پالیسی کا اعلان

وزیراعظم کا پہلی یوتھ ایمپلائنٹ پالیسی کا اعلان
فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اس سال یوتھ کی ترقی کےلیے خاطرخواہ رقم رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے مساوی مواقع نہ ملیں تو وہ قائداعظم کا پاکستان نہیں، اشرافیہ کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات مل جاتی ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایچیسن کالج اشرافیہ کی تعلیم کے حوالے سے ایک سمبل ہے، وہاں غریب کا بچہ داخل ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ وہ تضاد ہے جس کی وجہ سے ہم تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے رہ گئے، دور دراز علاقوں کے غریب طلبہ کو ہم تعلیم کے میدان میں آگے لائے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ چاہتا تھا ہم دوسرے ممالک کے مقابلے میں پیچھے نہ رہیں، بطور خادم پنجاب، میں نے تعلیم کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ دانش اسکولوں کا دائرہ دیگر صوبوں تک وسیع کیا جارہا ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی دانش اسکول قائم کر رہے ہیں، نوجوانوں کو جدید تعلیم کے سفر میں شامل نہ کیا تو پیچھے رہ جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پالیسی کےتحت تمام لیبر فورس میں خواتین کے لیے35 فیصد کوٹہ ہوگا، ہر سال اسٹارٹ اپس کے لیے 10 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی معرض وجود میں آ رہی ہے، اگلے سال کلاسیں شروع ہوجائیں گی، اس درس گاہ میں جدید تعلیم دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیسے نہیں تو کوئی بات نہیں، نمبر اچھےہیں تو آپ کے لیے دانش یونیورسٹی کے دروازے کھول دیے جائیں گے،نوجوانوں کی بہتری، اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے لیے سب کچھ کر گزروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےآج تک سات لاکھ لیپ ٹاپ قابل بچوں کو تقسیم کیے، سب میرٹ پر دیے گئے،مجھے طعنہ دیا جاتا تھا کہ بچوں کو رشوت کے طور پر لیپ ٹاپ دے رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس سال میرٹ پر ڈھائی لاکھ بچوں بچیوں کو انعام کے طور پر کروم بُکس دی جائیں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں