مستونگ: وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ، 6 اہلکار زخمی

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق قلات سے کوئٹہ روانگی کے دوران وزیر داخلہ کے سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی۔

 فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اسکواڈ کے 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ مستونگ میں بزدلانہ حملے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، پاکستان زندہ باد تھا، زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں