کراچی، ڈیفنس میں زیر زمین آئل لائن لیک، خام تیل سڑک پر آگیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر اسٹریٹ 13 میں زیر زمین آئل لائن لیک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق آئل لائن لیکیج کے باعث خام تیل سڑک پر آگیا ہے جس کے باعث سڑک آمد و رفت کے لیے بند کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے ویجیلنس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لائن کافی پرانی اور سڑک کے بیچ میں ہے، نیشنل ریفائنری نے سپلائی روک کر لائن کی مرمت شروع کردی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں