کراچی: جماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان، گورنر ہاؤس جانیوالا روڈ کنٹینر لگا کر بند

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا 

جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی کے خلاف کراچی میں گورنر ہاؤس پر دھرنے کے اعلان پر فوارہ چوک اور پولو گراؤنڈ سے گورنر ہاؤس جانے والا روڈ کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم پر لیوی کے خلاف احتجاجی دھرنا ہر صورت ہوگا، حکومت نے گورنر ہاؤس جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے۔

جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی رکاوٹ ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔

گزشتہ روز منعم ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں مقررہ ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ وصول کرچکی ہے۔ ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکام حکومت نے پیٹرولیم لیوی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں