17 سے 20 اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا گیا، 16 اگست رات سے 21 اگست تک بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 17 سے 20 اگست تک راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال میں بارش متوقع ہے جبکہ منڈی بہاءالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہے جبکہ خوشاب، میانوالی، سرگودھا میں بھی بارش متوقع ہے۔ ادھر نور پور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن میں بھی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب بہاولنگر، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 20 اور 21 اگست کو بارش متوقع ہے۔




