این سی سی آئی اے نے نوٹس بھیجا، تقریر کی تفصیلات فراہم نہیں کیں: ایاز لطیف پلیجو

قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے نوٹس بھیجا ہے، میری تقریر کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اپنے بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کسی غیر متعین تقریر کی بنیاد پر جواب طلب کرنا قیاس آرائی کے مترادف ہے۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ میری کسی تقریر کا مقصد کسی گروہ میں خوف، دشمنی یا تصادم پیدا کرنا نہیں، سیاسی تنقید اور حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کو ریاست مخالف جرم قرار نہیں دیاجا سکتا۔
Load/Hide Comments




