خواجہ اظہار کی میر رضا کیس پر خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست

خواجہ اظہار الحسن(فائل فوٹو)۔
 خواجہ اظہار الحسن(فائل فوٹو)۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی میں نوجوان میر رضا علی کی موت کا بھیانک واقعہ سامنے آیا ہے۔ 

انھوں نے کہا اس واقعہ کی تفصیلات روز تبدیل کی جا رہی ہیں، ایک نوجوان جس نے اپنے ہاتھوں سے اپنا کاروبار کھڑا کیا تھا۔ پہلے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ خودکشی کی ہے، حقائق کو مسلسل مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، جوان بیٹے کی موت ہر روز ماں باپ کو مارتی ہے۔ 

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وزیر داخلہ اور داخلہ کمیٹی سے درخواست ہے کہ خصوصی کمیٹی بنائی جائے، اس معاملہ میں پولیس کا کردار مشکوک ہے۔ کیا صوبہ سندھ کا آئین الگ ہے؟ 

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا یہ صوبائی معاملہ ہے، عدالت دیکھ رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں