حکومت، عوام اور ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں: عطاء اللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ--- اسکرین گریپ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ— اسکرین گریپ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت، عوام اور ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت مؤثر حکمتِ عملی اپنائی گئی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ 2017ء میں ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم ہو چکا تھا، کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں گرفتاری، بھارتی دہشت گردی، سہولت کاری کا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ پہلگام واقعےکے بعد بھارت کی بے بنیاد الزام تراشی کا مؤثر جواب دیا گیا، وزیرِ اعظم نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ، شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی جس کی وجہ سے پاکستانی مؤقف کو پذیرائی ملی۔

عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا ہے کہ کینیڈا سمیت مختلف ملکوں میں دہشت گردی، قتل و غارت میں بھارت ملوث ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں