شامی وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، ان کا یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
شامی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی اسلام آباد آئے گا۔
وزارت خارجہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی 19 اور 20 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، جس دوران پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
دونوں ملک دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیں گے جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شامی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون آگے بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔
Load/Hide Comments




