حکومت کا بحری قزاقوں سے 10 پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ تیز کرنے کا اعلان
حکومت نے صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود 10 پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ تیز کرنے کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کو یقین دلایا گیا کہ مغوی پاکستانیوں کی بازیابی کے لیے سفارتی اور انتظامی کوششیں تیز کریں گے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 17 افراد صومالی قزاقوں کے قبضے میں ہیں، جن میں 10 پاکستانی ہیں، رہائی کے لیے 30 لاکھ ڈالر تاوان طلب کیا گیا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے ایوان کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد صومالی قزاق مزید 4 جہازوں پر قبضہ کر چکے ہیں، یہ معاملہ اب ایک بین الاقوامی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اس اغوا کو 5 ماہ گزر چکے ہیں، آخر مزید کتنی دیر بعد کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments




