شرجیل میمن کے خلاف مہم، این سی سی آئی اے کو درخواست گزار کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

شرجیل میمن : فائل فوٹو
شرجیل میمن : فائل فوٹو 

میر رضا کیس میں صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو درخواست گزار بلال وارثی کے خلاف مشروط طور پر کارروائی سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کے طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے بلال وارثی کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے اور تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈی جی این سی سی آئی اے، انکوائری افسر سمیت دیگر فریقین کو 6 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

درخواست گزار کے وکیل طاہر اقبال ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے 10 اگست کو بلال وارثی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا، جبکہ 13 اگست کو اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ طلب کیا گیا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق شرجیل میمن کے خلاف پوسٹس جس اکاؤنٹ سے کی گئیں، درخواست گزار کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں