ٹرمپ ایلچی کی ووڈکا اور فحش لطیفوں کے ذریعے سفارت کاری کا انکشاف
کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے ایلچی کی ووڈکا اور فحش لطیفوں کے ذریعے سفارت کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ جان کوئل نے بیلاروس کے صدر سے غیر روایتی انداز میں تعلقات قائم کیے، وزن کم کرنے کے مشورے دئیے۔ بیلاروس میں 500سیاسی قیدی رہا و سیکڑوں کو معافی ، ناقدین کا کہنا ہے آمرانہ رہنما کو بہت زیادہ رعایتیں دی جارہی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوست اور بیلاروس کے لیے خصوصی ایلچی جان کوئل نے روایتی سفارت کاری کے بجائے غیر معمولی ذاتی انداز اختیار کرکے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے قربت پیدا کرلی۔
Load/Hide Comments




