ٹرمپ کا ریلی میں رکاوٹ ڈالنے والے کو دلچسپ انتباہ، ’تمہاری امی خوش نہیں ہونگی
واشنگٹن ( جنگ نیوز)ٹرمپ نے ریلی میں رکاوٹ ڈالنے والے شخص کو انتباہ کیا کہ تمہاری امی خوش نہیں ہونگی، تقریر میں خلل پر امریکی صدرکا ردعمل میں کہنا تھا تم گھر جائو گے توڈانٹ پڑیگی ،تمہاری ماں ہمیں ووٹ دے رہی ہیں۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست جنوبی کیرولائنا میں اپنی ریلی کے دوران رکاوٹ ڈالنے اور مظاہرہ کرنے والے شخص کے لیے کہا کہ تمہاری امی خوش نہیں ہوں گی۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ جنوبی کیرولائنا کے سینیٹ انتخاب کے لیے ڈارلین گراہم نامی خاتون کے لیے انتخابی مہم چلانے کے لیے مرٹل بیچ کنونشن سینٹر میں موجود تھے جہاں انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ باہر نکلیں حالانکہ میرا اپنا نام یہاں بیلٹ میں نہیں ہے۔
Load/Hide Comments




