سندھ حکومت ہر وہ کام کرتی ہے جس کی مخالفت میر رضا کے گھر والے کرچکے ہیں: شاہزیب خانزادہ

سندھ حکومت ہر وہ کام کرتی ہے جس کی مخالفت میر رضا کے گھر والے کرچکے ہیں: شاہزیب خانزادہ

سینئر صحافی اور پروگرام اینکر شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر وہ کام کرتی ہے، جس کی مخالفت میر رضا کے گھر والے کرچکے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے گفتگو میں کہا کہ سندھ حکومت میر رضا کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہونے کا بیان دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی سندھ حکومت ہر وہ کام کرتی ہے، جس کی مخالفت میر رضا کے گھر والے کرچکے ہیں۔

شاہزیب خانزادہ نے سوال اٹھایا کہ جو پولیس صحیح طریقے سے اپنا کام نہیں کرسکی، وہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد کیسے کرلے گی؟

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کے متضاد بیانات کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پولیس کس سمت میں تفتیش کرنا چاہتی ہے؟

سینئر صحافی نے مزید کہاکہ اگر پولیس کی 2 تفتیشی ٹیمیں ناکام ہوچکی ہیں، تو گھر والوں کے مطالبے پر وفاقی تحقیقاتی اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے کے بجائے جوڈیشل کمیشن کیوں بنایا جارہا ہے؟



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں