اہم قومی اداروں کی کراچی سے منتقلی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے: ایم کیو ایم

اہم قومی اداروں کی کراچی سے منتقلی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے: ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سول ایوی ایشن اور ایئر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق  اہم قومی اداروں کے دفاتر کی منتقلی شہر کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اور ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کو کراچی میں ہی برقرار رکھا جائے۔

ایم کیو ایم ترجمان نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن اور ایئر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کی متنقلی کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کی انتظامی اہمیت کو ختم کرنے کے اقدامات سے گریز کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں