روس اور یوکرین کی جنگ میں پھر شدت آگئی، مزید 13 افراد ہلاک
کراچی (نیوزڈیسک)روس اور یوکرین کی جنگ میں پھر شدت آگئی ہےاور حملوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب فرانس نے یوکرین کو مزید فضائی دفاعی میزائل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں اتحادی ممالک کاروس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے آج اہم اجلاس ہوگا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں حملوں میں ایک بار پھر شدت آگئی ہےاور مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ حملوں میں یوکرین میں 7 جبکہ روس میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ روس کے زیر قبضہ کریمیا میں بھی 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
Load/Hide Comments




