متحدہ پارلیمانی اپوزیشن اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی شرکت کا امکان: علامہ راجہ ناصر عباس

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ متحدہ پارلیمانی اپوزیشن اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی بھی شرکت کا امکان ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ آج شام چھ بجے متحدہ پارلیمانی اپوزیشن کا اجلاس ہوگا، اجلاس پارلیمنٹ کے اندر پارلیمانی امور اور سیاسی اتفاق رائے کیلئے ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ اجلاس میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی شرکت کا امکان بھی ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی سطح پر مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی اور مختلف امور پر متحدہ اپوزیشن مشترکہ فیصلے کرے گی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین شریک ہوں گے۔
Load/Hide Comments




